جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ،سروے رپورٹو ں نے حکومتی کارکردگی بے نقاب کردی ، تحریک انصاف ،رائے ونڈمارچ بارے نیاریکارڈقائم کرنے کادعوی

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پلڈاٹ اور دیگر سروے پاکستان کی بدترین جمہوریت بے نقاب کر رہے ہیں جہاں دن بدن حکومت پر عوام کی طر ف سے عدم اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال بہتری کی طرف جانے کی بجائے خراب ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں 2018تک بھی لوڈ شیڈنگ سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر افسوسناک امر ہے کہ عالمی یوم جمہوریت پر پاکستان کی رینکنگ بدترین جمہوری ممالک میں شمار ہو رہی ہے جہاں جمہوریت کے نام پر خاندانی بادشاہت قائم کر رکھی ہے اور 3برس گزرنے کے باوجود ساری وزارتیں اپنی فیملی سے باہر نہیں جانے دی گئیں اسی طرح انتخابی عمل میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ اسی بدترین جمہوریت کے باعث عوام کی طرف سے حکومت کی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے فوج کی طرف دیکھنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے نعرے لگانے اور تجربہ کار ٹیم رکھنے کا دعوی کرنے والوں کا یہ سروے منہ چڑا رہے ہیں جو گڈ گورننس کا دعوی کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔دریں اثنا ء رائیونڈ مارچ و جلسے کے حوالے سے عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام بالخصوص زندہ دلان لاہور شدت کے ساتھ عمران خان کے اعلان کے منتظر ہیں اورپارٹی اجلاس میں دعوی کیاگیاکہ انشا ء اللہ سابق تمام ریکارڈ توڑ کر لوگوں کی بڑی تعداد رائیونڈ پہنچے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مارچ کے حوالے سے پارٹی کے تمام شعبوں کو متحرک کیا جائے گا اور سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع بھرپور نمائندگی کریں گے اجلاس میں ایم پی اے شعیب صدیقی و پارٹی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ ، خواجہ جمشید امام ،میاں یامین ٹیپو اور عبدالکریم کلواڑ نے بھی رائیونڈ مارچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…