جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

رائیونڈ ۔۔جلسہ کہاں ہوگا؟حتمی فیصلہ ہوگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عبدالعلیم خان کی قیادت میں رائیونڈ مارچ و جلسے کیلئے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا اور وہاں احتجاج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور موقع پر احتجاج کی جگہ کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کے خلاف منفی تاثر پھیلایا جا رہا ہے ہمارا احتجاج ماضی کی طرح مکمل طور پر پُر امن ہو گااگر چئیرنگ کراس کی ریلی پر کوئی کارکن گورنر ہاؤس یا سات کلب روڈ نہیں گیا اور اڈا پلاٹ سے 5کلو میٹر دور وزیر اعظم کے گھر پر ایک بھی کارکن نہیں جائے گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ گارنٹی کرتے ہیں کہ یہ صرف پُر امناحتجاج ہو گا جس کی تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے اور اس احتجاج میں ایک بھی گملے یا سٹریٹ لائٹ کو نہیں توڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر دھاوا بولنے والوں نے کے پی کے اسمبلی پر حملہ کیا نواز لیگ کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب دینا جانتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی لاہور کی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کر رہے ہیں اور انشا ء اللہ رائیونڈ کا احتجاج قومی سطح پر بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے پرویز رشید کو شیطانی قوتوں کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہو گا کہ وہ اگلے سال عمران خان کے ساتھ حج کر لیں انہوں نے کہا کہ وزراء کے ذمے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے افواہیں پھیلانے اور عمران خان پر الزامات لگانے کی ذمہ داریاں لگی ہوئی ہیں جن کا وہ میڈیا کے سامنے اظہار کرتے رہتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ رائیونڈ مارچ و جلسے میں کسی قسم کا سکیورٹی ایشو نہیں ہو گا وزیر قانون چئیرنگ کراس ریلی سے بھی منع کرتے رہے لیکن تحریک انصاف 3مرتبہ مینار پاکستان پر جلسے کر چکی ہے اور کئی ایک ریلیاں اور احتجاج ہمارے کریڈٹ پر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے گھر سے 5کلو میٹر دور احتجاج میں کوئی مضحکہ نہیں اگر ایسا ہوتا تو کیا (ن)لیگ نے کبھی عمران خان کے گھر سے 5کلو میٹر کے اندر کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کی عبدالعلیم خان نے حکومت ،انتظامیہ اور پولیس کو بھی تنبیہ کی کہ وہ کسی قسم کی شرارت سے باز رہیں ہم اپنے کارکنوں کو خود کنٹرول کریں گے پی ٹی آئی لاہور کے صدور ظہیر عباس کھوکھر اور ولید اقبال اراکین پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال اور محمد شعیب صدیقی پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ ، مہر واجد عظیم ،حافظ فرحت عباس ،میاں یامین ٹیپو بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پارٹی رہنماؤں سے اس حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی اور عید کے فوراً بعد رائیونڈ مارچ و جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مزید اجلاس منعقد ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…