لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی نے کرپشن کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا، سراج الحق نے کہاہے کرپٹ حکمرانوں سے جلد چھٹکارا ملنا چاہئے۔ سراج الحق نے منصورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد کرپشن کیخلاف تحریک تیز کریں گے، کرپٹ حکمرانوں سے جلد چھٹکارا ملنا چاہئے، حکومت کرپشن اور پاناما پیپرز لیکس پر کمیشن بنانے میں ناکام ہوگئی، سب سے زیادہ کرپشن حکومتی صفوں میں ہورہی ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ یہ اندرکی بات ہے کہ حکومت کرپشن کو ختم نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہاکہ نیب کے پاس 150 میگا کرپشن کیس فائلوں میں بند پڑے ہیں، حکومتی ناکامیوں سے نظر آتا ہے انہیں جانے کی جلدی ہے۔