غربت کی آغوش سے PHD کیلئے کیمبرج یونیورسٹی تک کا سفر ’’کلرک کا بیٹا بڑوں بڑوں پر بازی لے گیا‘‘

10  ستمبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف منسٹرز چائینیز لینگویج سکالرشپ پروگرام کے تحت چینی زبان سیکھنے کیلئے بیجنگ اور شہبازشریف میرٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جانے والے طلباء و طالبات نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔سکالر شپ پر کیمرج یونیورسٹی جانے والے طالبعلم فرحان جاوید نے بتایا کہ میرا تعلق جہلم کے مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور میرے والدڈی سی او آفس میں جونیئر کلرک ہیں۔ میں نے انتہائی مشکل حالات میں تعلیم حاصل کی اور مجھے بے پناہ خوشی ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف نے مجھے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بہت بڑا موقع فراہم کیا ہے اوریہ انتخاب میرٹ پر ہوا ہے ۔بلا شبہ شہباز شریف ایک ویڑنری لیڈر ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انشاء اللہ میں پی ایچ ڈی کر کے وطن واپس آؤں گا اور وطن کی خدمت کروں گا۔
چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جانے والی طالبہ شہربانو نے کہا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے اور میرا انتخاب تحریری امتحان کے بعد صرف اور صرف میرٹ پر ہوا ہے ، میری کوئی سفارش نہ تھی ۔ میں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے ۔چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جانے والے طالبعلم اویس اکرم نے کہا کہ میری کوئی سفارش نہ تھی اور اس کے باوجود پنجاب حکومت نے میرٹ اور انتہائی شفاف طریقے سے میرا چین جانے کے لئے انتخاب کیا۔ یہ ایسا قدم ہے جس کے اثرات مستقبل پر پڑیں گے اور نئی نسل شہباز شریف کی ممنون رہے گی۔چین کے قونصل جنرل یوبورن نے اپنے خطاب میں وزیر اعلی شہباز شریف کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی ویڑنری لیڈر ہیں اور ان کے کام کرنے کی رفتار غیر معمولی ہے ۔ یہ نہ صرف خود دن رات کام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی رول ماڈل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…