جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کیوں رائیونڈ نہیں جا رہے؟ فوج کیا کر رہی ہے؟ اندر کی بات سامنے آ گئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ نہ جانے کے فیصلے کے متعلق آنے والی اطلاعات کے بعد سینئر صحافی نے اس فیصلے سے متعلق اندر کی بات بتا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آنے والی اطلاعات جن میں تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے فیصلے کو واپس لئے جانے کی خبریں آ رہی تھیں کی بنیادی وجوہات بتاتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مارچ کا فیصلہ منسوخ کئے جانے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک تو چوہدری شجاعت حسین اور دیگر حلیف لیڈران کی جانب سے مخالفت تھا مگر بنیادی وجہ اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین فاصلے کم ہونا ہے ۔
صابر شاکر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں اسٹیبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی کے مابین تلخیوں اور غلط فہمیوں میں بہت حد تک کمی آئی ہے جس کے بعد بلاول اور آصف علی زرداری ایک بار پھر سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے ہیں ، اسی تمام تر صورتحال کے پیش نظر اس معاملے کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت نے کسی بھی نئی مصیبت سے بچنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مارچ سے باز رہے گی کیوں کہ مارچ سے رک جانے کا براہ راست مشورہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی موصول ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…