اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خوفناک دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے ’وانا‘ میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں 6 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ وانا کے بازار میں ہوا تاہم اس وقت بازار میں زیادہ رش نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں