منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف برادران دو دن جیل گئے تو رونے لگ گئے تھے ۔۔اور سینئر سیاستدان نے دلچسپ انکشاف کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے لیکن نواز شریف اور شہباز شریف دو دن کے لیے جیل گئے تو رونے لگے تھے۔ خیرپور میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کچھ بیوقوف لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت ہے، پیپلز پارٹی وفاق اور غریبوں کے لیے ضروری ہے، پیپلز پارٹی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، جو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے وہ خیرپور اور سکھر آکر دیکھیں، ہمارا پرانا جاہ و جلال عنقریب دکھائی دے گا۔ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اندھے اور بہرے ہیں، وہ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمن ہیں، پیپلز پارٹی پاکستان کی محافظ ہے، ملک کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ضیاء دور میں جیلیں کاٹیں اور انہیں شہادتیں نصیب ہوئیں لیکن نواز شریف اور شہباز شریف دو دن کے لیے جیل گئے تو رونے لگے۔ تجزیہ نگار فرمائشی اسکرپٹ لکھنا چھوڑ دیں۔ ہمیں پتہ ہے وہ کس کے لیے اسکرپٹ لکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو سارے اسکرپٹ ہوا میں اڑ جائیں گے۔ بلاول انداز گفتگو اور اطوار میں اپنے نانا جیسے ہیں،وہ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کرکے پورے ملک کے دورے کریں گے، جلد ہی جمہوریت کے دشمنوں کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…