پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ویلڈن نواز شریف ۔۔۔نواز شریف مسئلہ کشمیر اٹھانے کے لئے پیپلزپارٹی کے نواب وسان کو روس بھجوا رہے ہیں نواب وسان مقبوضہ کشمیر اور محبوبہ مفتی کے بارے میں کتنا جانتے ہیں ، یہ خبر پڑھ کر آپ رو پڑیں گے

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیرسے متعلق سفارتی مہم چلانے کے لئے تشکیل دیئے جانے والے سفارتی وفد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نواب علی وسان مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ کے نام سے ہی لاعلم نکلے ۔محبوبہ مفتی کون ہے ؟ میں نہیں جانتا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے سفارتی وفد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نواب وسان سے جب کشمیر کی صورتحال سے متعلق سوالات کیے گئے تو کشمیر سے متعلق بنیادی معلومات سے ہی لاعلم نکلے ۔ انہیں نہ تو فاروق عبداللہ کا پتہ تھا اور نہ ہی محبوبہ مفتی کے متعلق کوئی معلومات۔ جب اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ روس اور دیگر یورپی ممالک میں کشمیر معاملے پر پاکستان کا موقف ان کے سامنے رکھنے جائیں گے تو اس موقع پر کشمیر کے متعلق کیا موقف اختیار کریں گے تو اس کے جواب میں بھی وہ کوئی مناسب جواب نہ دے سکے اور ایک ہی بات دہراتے رہے کہ بھارت کشمیر میں معصوم اور غریب شہریوں کو قتل کر رہا ہے اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔جبکہ وہاں ایسی پر اسرار گولی چلائی جارہی ہے جس سے غریب افراد کی نظر ضائع ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر انہوںنے بلاول بھٹو کے اس بیان کی توثیق بھی کر ڈالی کہ اس دورے پر جانے والے افراد صرف سرکاری خرچ پر عیاشی کرنے اور کھانے پینے کے بہانے ہی جا رہے ہیں ۔ جبکہ اس معاملے ان کی اپنی صورتحال بھی کچھ مختلف نظر نہ آئی اور وہ کشمیر کے متعلق بنیادی معلومات سے ہی نابلد نکلے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…