منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اعتزازاحسن نے رینجرز کیخلاف نیا محاذ کھول دیا

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے ٗتاثر ابھر رہاہے کہ جو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے ڈرائی کلین ہوکر واپس آتاہے ٗ ٗفاروق ستار رینجرز تحویل میں جانے سے پہلے اپنے قائد سے لاتعلقی کا بیان دیتے تو زیادہ فائدہ ہوتا ٗ ایم کیوایم کے قائد کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کو خود برطانیہ سے رابطہ کرنا ہوگا ٗ پاناما لیکس کا معاملہ کسی صورت دبنے والا نہیں ٗ آئندہ چند روز میں معاملے پر نیا موڑ آنے والاہے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ایم کیو ایم اب بھی الطاف حسین والی ہی جماعت ہے ٗفاروق ستار رینجرز تحویل میں جانے سے پہلے اپنے قائد سے لاتعلقی کا بیان دیتے تو زیادہ فائدہ ہوتا ٗ ایم کیوایم کے قائد کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کو خود برطانیہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہیاور یہ تاثر ابھر رہاہے کہ کراچی میں رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگارکھی ہے جو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے وہ ڈرائی کلین ہوکر واپس آتاہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے یہ اقدام قائد ایم کیو ایم اور ان کے عسکری ونگ کو جلا بخشیں گے۔ ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاترگرائے جائیں تاہم قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ کسی صورت دبنے والا نہیں، جو سمجھتا ہے کہ یہ معاملہ دب جائے گا یہ اس کی بھول ہے، آئندہ چند روز میں اس معاملے پر نیا موڑ آنے والاہے، ہمارے پاس وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جانب سے لندن کے ون ہائیڈ پارک میں خریدی گئی جائیداد کی دستاویزات آگئی ہیں جو کہ ان کے مئے فیئر اپارٹمنٹس سے بھی مہنگے ہیں، ان دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے ون ہائیڈ پارک میں جائیداد کا سودا 4 کروڑ 25 لاکھ برطانوی پاؤنڈ میں کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…