جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

رینجرز نے کراچی میں ڈارئی کلیننگ کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے یہ معاملہ ایسے ختم نہیں ہوگا۔۔سینئر سیاستدان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ دبنے والا نہیں ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ پانامہ کا معاملہ دب جائے گا وہ ان کی بھول ہے۔ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔ تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے پر آئندہ2سے3روز میں نیا موڑ آنے والا ہے۔ حسین نواز نے 42.50ملین پاؤنڈ کا ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہے۔ یہ پراپرٹی مے فیئر اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔ ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف کارروائی کے لئے حکومت کو خود برطانیہ سے رابطہ کرنا چاہیئے۔
فاروق ستار رینجرز تحویل میں جانے سے پہلے لاتعلقی کا بیان دیتے تو زیادہ فائدہ ہوتا۔ ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر گرائے جائیں لیکن قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ فاروق ستار اور آصف حسنین کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…