اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کیا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کوپاکستان پر پابندیاں لگانے کی تجویز دی بھارت کی مہیا کردہ معلومات جھوٹی ثابت ہونے پر تجویز کو مسترد کردیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ، بھارت نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پاکستان میں داؤد ابراہیم کے تین مبینہ پتے دیے تھے مگر بھارت کی مہیا کردہ معلومات جھوٹ پر مبنی تھی جس وجہ سے پابندیاں عائد کرنے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارتی تجویز کو مسترد کردیا ۔
واضح رہے کہ بھارت کا مقصد پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنا اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچانا تھا ۔داؤد ابراہیم کے حوالے سے ماضی میں بھی بھارت کی طرف سے دی گئی معلومات بے بنیاد اور جھوٹی ثابت ہوئی تھیں ۔
پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام, اقوام متحدہ نے بروقت زبردست اقدام اٹھا لیا
24
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں