پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

صبح صبح قوم کیلئے زبرست خوشخبری، وزیر اعظم آج کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ بڑ ی خبر آ گئی

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج سے شروع ہونے والینئے ہفتے میں ترقیاتی سرگرمیاں، توانائی کے منصوبے اور دہشت گردی سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کے متعلق امور وزیراعظم کی مصروفیات میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف دوپہر کو لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔لاہور سیا لکوٹ موٹر وے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جائے گی۔ یہ موٹر وے این فائیو پر لاہور بائی پاس انٹر چینج سے شروع ہوگی اور اسے کالا شاہ کاکو کے قریب ایم ٹو سے منسلک کیا جائیگا جبکہ سیالکوٹ کے مغرب میں تقریباً 15 کلو میٹر پرختم ہوگی۔ 89کلو میٹرطویل چھ انٹر چینجز اور دو سروس ایریا تعمیر ہونگے اور منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔منصوبے پر 43.847ارب روپے کی لاگت ادئیگی۔ایف ڈبلیو او منصوبے کا سپانسر جبکہ این ایچ اے عملدرآمدی اتھارٹی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موٹر ویز کے 13 منصوبے زیر تعمیر ہیں اور وزیراوعظم نواز شریف بذات خود ان کے معیار اور تعمیراتی رفتار کی نگرانی کر رہے ہیں۔پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل سی پیک منصوبے اور پشاور تا کراچی موٹر ویے 21ویں صدی کے انفرا اسٹرکچر اور اسٹریٹجک لحاظ سے پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ملکی ضروریات کے تحت یہ انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتے میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکاء کو بتا دیا تھا کہ پاور جنریشن کے مختلف منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے پروجیکٹس کی رفتار اور معیار کو ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں وہ ایک اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رواں ہفتے میں دہشت گردی کے انسداد کیلئے ایک اور اجلاس بھی ہوگا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیر داخلہ چوہدری نثار شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کراچی کے دورے کے بعد36 گھنٹے کیلئے لاہور میں قیام کے بعد پیر کی دوپہر اسلام آباد پہنچیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…