پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں سیاحتی مقاموں پر جانے کے خواہشمند خبردار ۔۔۔! خوفناک پیشن گوئی کر دی گئی

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٗ بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، سوات ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بدھ کو محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گرجرنوالہ ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہورمیں10ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت41 میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ادھر سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج 2 لاکھ 59ہزار7سوکیو سک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیم میں موجود پانی کی سطح 1539.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار616 کیو سک اور ڈیم میں پانی کی سطح 1242.2فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب ہے جبکہ گڈو بیراج سے رواں موسم کا بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔گڈو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج2لاکھ59ہزار7سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…