کراچی (این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ نے کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف ممالک کے جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے کارندوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کورنگی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے محمد رفیق عرف ابوطالب ،حفیظ اللہ عرف مفیذ اور مظفرمیاں شجرہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ملزمان غیر قانونی رہائش پذیر بنگالی ،افغانی اور برمی باشندوں کے لیے جعلی کارڈ بنانے کا کام کرتے ہیں ۔ملزمان کو قانون چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ایسے نوسربازوں کی اطلاع فوری طور پر رینجرز کے وٹس ایپ نمبر 0316-2369996اور ای میل ایڈریشن [email protected]یا رینجرز ہیلپ لائن 1101پر بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دیں ۔اطلاع دینے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔