جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

بچوں اور لڑکیوں کے بڑھتے ہوئے ا غواء لاہور کی نوجوان طالبہ اغوا ءکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلی ۔۔ وہ کون تھے ؟ اور اغواءکیلئے کیا طریقہ اختیار کیا ؟

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اس وقت اغوا کے واقعات عروج پر ہیں اور مجرم ایسے ایسے طریقوں عمل میں لارہے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے ۔ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے نواحی علاقے ٹاؤن شپ کی رہائشی ذکیہ کے ساتھ پیش آیا جب وہ بی اے آنر کا امتحان دے کرسنٹر سے باہرنکلی ۔ پولیس کے سپوکس پرسن کے مطابق ٹا ؤن شپ کے رہا ئشی محمد شفقت کی بیٹی ذکیہ بی اے آ نرز کے امتحانات کے لئے مسلم ٹا ؤن میں وا قع نجی کالج میں آ ئی ، ذکیہ کے مطابق امتحان کے ختم ہو نے کے بعد وہ امتحانی مر کز سے با ہر آ ئی تو ایک بر قعہ پوش خاتو ن نے اسے کہا کہ یہ خط پڑھ دو۔وہ خط پڑھنے لگی تو خا تون نے اس کے منہ پر سپرے کر دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی ، خاتو ن اسے ایک نا معلوم مقام پر لے گئی جب اسے ہوش آ یا تو اس کے پاس ایک خواجہ سرا بیٹھا تھا ،ایک ساتھ والے کمرے سے بچو ں کے رونے کی آ وا زیں آ رہی تھیں۔ خوا جہ سرا نے اسے ایک با ر پھر بے ہو شی کا انجکشن لگا دیا ،گذشتہ روز جب اسے ہو ش آ یا تو وہ ان اغوا کا رو ں کے چنگل سے مو قع پا کر فرار ہو گئی اور جنا ح ہسپتال کے پاس کھڑے ایک ٹریفک وا رڈن سے جا ٹکرائی جو اسے لے کر جنا ح ہسپتال پو لیس چو کی میں پہنچ گیا جس کے بعد جنا ح ہسپتال چو کی کے انچا رج نے تھا نہ مسلم ٹا ؤن را بطہ کر کے ذکیہ کو ان کے حوا لے کر دیا۔جہاں اسے اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…