کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ نے پرنٹنگ پریس کی تلاشی کے دوران فطرانہ ،ذکوٰة اور بھتے کی پرچیاں برآمد کرلی ہیں ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ان پرچیوں پر عوام سے تقریباً 25سے 30کروڑ روپے فطرانہ ،ذکوٰة اور بھتہ وصول کیا جانا تھا ۔پاکستان رینجرز سندھ نے تمام پرنٹنگ پریس مالکان سے التماس کی ہے کہ ایسی تنظیموں اور جماعتوں جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عسکری عناصر کی حامل ہیں اور دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کے لیے پرچیاں چھاپنے سے اجتناب کریں ۔اس ضمن میں عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے عناصر جو پرچیاں تقسیم کرتے ہیں ان کی نشاندہی کے لیے پاکستان رینجرز کی ہیلپ لائن 1101پر اطلاع دیں یا قریبی رینجرز چوکی سے رابطہ کریں ۔رابطہ کرنے والوں کو نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔پاکستان رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں ۔