بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

مصیبت کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں ،سعودی عرب کا پاکستانسعودی عرب کا پاکستانسعودی عرب کا پاکستانسعودی عرب کا پاکستانسعودی عرب کا پاکستان کیلئے بڑے منصوبوں کا اعلان

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ محمد الزاہرانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب مصیبت کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ۔سعودی سفیر نے منگل کو قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہریوں اور افغان پناہ گزینوں کے لئے منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس دوستی کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائیں گے سعودی عرب نے دنیا بھر میں کسی بھی مذہب اور لسانی امتیاز کو نظر انداز کرتے ہوئے قدرتی آفات اور تباہیوں سے نمٹنے کے لئے امدادی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اس کے علاوہ ترقی پذیر ممالک کو معاشی اور مالیاتی معاون فراہم کی ہے ۔ سعودی عرب دنیا بھر میں اپنے جی ڈی پی کے حساب سے سب سے زیادہ عطیات دینے والا ملک ہے ۔سعودی عرب کی طرف سے دیئے جانے والے عالمی عطیات کی شرح اقوام متحدہ کے مجموعی قومی پیداوار کے 0.7فیصد کی ہدف کے مقابلے میں اس کی مجموعی قومی پیداوار کا 1.9فیصد بنتا ہے۔ عالمی سطح پر 80سے زائد ممالک نے سعودی امداد سے فائدہ اٹھایا ہے ۔پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بالکل واضح ہے اور یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان میں اپنے اسلامی بھائیوں کو معاونت فراہم کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی سدا بہار ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے مابین موجود بہترین دوستی آئندہ آنے والوں سالوں میں مزید مستحکم ہو گی ۔20ملین ڈالرز کے انسانی امداد کے حوالے سے منصوبوں کی تکمیل پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزارت سیفران ، ایرا، صوبائی حکومتوں اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں نے ہمیشہ بھرپور تعاون فراہم کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ منصوبوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں60ملین ڈالرز کی تعمیر نو اوربحالی کے مزید منصوبوں پر کام کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف اضلاع میں آباد قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کو امداد فراہم کی جائے گی ۔منصوبوں کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے 3ہزار رہائش گاہیں ،200صاف پانی کے منصوبے، 40سکولز ،25ہیلتھ یونٹس کو تعمیر کرتے ہوئے متعدد مساجدکو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے سرحدی امور لیفٹیننٹ (ر) عبدالقادر بلوچ نے سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان میں متاثرین کے لئے پیش کی جانے والی امدادکا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی حکومت بحالی کے کاموں اور آئی ڈی پیز کی دوبارہ بحالی میں بھی پاکستان کی معاونت کرے گی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد الوتھمانی نے پاکستان کے مختلف اضلاع میں انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…