فیصل آباد (آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو فیصل آباد کے تار یخی اقبال پارک( دھوبی گھاٹ) میں20مئی کو جلسہ عام کی اجازت دیدی، جلسہ گاہ کو فول پروف بنانے کےلئے سکیورٹی پلان تیار،آن لائن کے مطابق اس تاریخی پارک میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ،صدر جنرل محمد ایوب خان، محترمہ فاطمہ جناح ،قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو،مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ،صدر اآصف علی زرادری ،جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے علاوہ پاکستان جمہوری پارٹی کے رہنمانواب زادہ نصراللہ خاںمشرقی پاکستان کے رہنما مولانا عبدالحمید بھاشانی ، نائب وزیراعظم نورالمین ،مولانا فرید احمد،سرادر عبدالقیوم ،علامہ احسان الہی ظہیراوردیگررہنما خطاب کرچکے ہیں،اس 2مئی ہونے والے جلسہ عام کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت کے بعد تحریک انصاف کے مقامی رہنماﺅں نے تیاریو ںکو حمتی شکل دیدی ہے گزشتہ روز مرکزی رہنما تحریک انصاف میاں فرخ حبیب ‘ فیض کموکا نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی بلاول ابڑو کے ساتھ جلسہ گاہ کا جائزہ لیا۔ میاں فرخ حبیب اور فیض کموکا نے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ جلسہ میں لاکھوں افراد شریک ہونگے ۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض کی انجام دہی کلیدی کردار ادا کرے تاکہ جلسہ میں آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔ میاں فرخ حبیب اورفیض کموکا نے سیکورٹی امور کے بارے میں بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہر ممکن تعاون کی امید کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ کو فول پروف بنانے اور سیکورٹی کے امور کو تسلی بخش بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی بلاول ابڑو نے سیکورٹی امور اور جلسے کے حوالے درپیش مسائل سنے اورانہیں فوری حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ویرات کوہلی کی پہلی محبت کون تھی؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا



















































