اسلام آباد(آن لائن)ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان عوامی راج پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،الیکشن کمیشن کو نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کےلئے درخواست دی گئی تاہم کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی ۔منگل کے روز رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنی سیاسی جماعت پاکستان عوامی راج پارٹی کی رجسٹریشن کےلئے الیکشن کمیشن پہنچے اور سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کےلئے درخواست پیش کی تاہم الیکشن کمیشن حکام نے سیاسی جماعت کے قیام کےلئے ضروری کوائف پورے نہ ہونے پر درخواست واپس کرکے تمام مطلوبہ کوائف پورے کرنے کے بعد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔