اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمارے 7 میں سے کسی سوال کا جواب نہیں دیا بلکہ ان کی تقریر میں سے 70 سوال مزید نکلیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا تھا جواب نہ ملے تو واک آؤٹ کریں گے البتہ حکومت ہم سے بیٹھ کر بات کریں ٗٹی او آرز پر مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ لندن کے فلیٹس 90 کی دہائی میں خریدے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمینٹ مقدس اور جمہوریت اہم ہے ، ہم ریڈ لائن عبور نہیں کر رہے بلکہ وزیراعظم سے صرف جواب مانگا ہے ، اگر ادارے صحیح کام کرتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔