اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان 18 مئی کو مظفر آباد اور 19 مئی کو بھمبر میں جلسوں سے خطاب کرکے اآزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کشمیر کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔اسکے لئے پورے آزاد کشمیر میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور مظفر آباد اور بھمبر کو پی ٹی آئی کے جھنڈوں اور بینرز سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ یہ جلسے پی ٹی آئی کشمیر کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز ہونگے اور آزاد کشمیر کے آئندہ سیاسی نقشے کا تعین کریں گے۔