اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو قومی اسمبلی میں مہمانوں کی گیلری میں جانے سے روک دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق کے پاس قومی اسمبلی کی گیلری میں جانے کیلئے پاس موجود نہیں تھا جس پر گیلری میں موجود گارڈ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا ۔اس کے بعد نعیم الحق پاس حاصل کرنے کیلئے سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں چلے گئے جہاں سپیکر آفس کے گارڈ نے انہیں اندر جانے نہ دیا جس پر نعیم الحق اور گارڈ کے درمیان بحث بھی ہوئی ۔