بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ایف سولہ طیارے،شکیل آفریدی،حقانی نیٹ ورک،پاکستان نے بالآخرامریکہ کو حیران کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیں ایف سولہ طیارے فراہم نہیں کریگا تو ہم دوسری منڈیا ں دیکھیں گے ٗپاک امریکہ تعلقات میں چھوٹے مسائل آتے ہیں ٗ عمومی تعلقات بہتر ہیں ٗ امریکہ تین سال سے ہم سے حقانی طالبان اور شکیل آفریدی کے معاملات پر بات کررہا ہے ٗ شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کا آندرونی معاملہ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغان چاہتے ہیں کہ ان کا مسئلہ حل ہو انہوں نے کہاکہ افغانستان کا امن براہ راست پاکستان کے امن اور پاکستان کا امن براہ راست افغانستان کے امن سے منسلک ہے ٗپاک امریکہ تعلقات میں چھوٹے مسائل آتے ہیں تاہم عمومی تعلقات بہتر ہیں ٗجہاں ساری دنیا کو طیارے مہیا کئے جا رہے ہیں وہاں پاکستان کو ایف سولہ طیارے روکے گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ ہمیں طیارے فراہم نہیں کرے گا تو ہم دوسری منڈیاں دیکھیں گے ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی سے ایف سولہ طیاروں کو استعمال کیا ہے انہوں نے کہاکہ ایف سولہ طیارے روک کر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششیں متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ گذشتہ تین برس سے ہم سے حقانی طالبان اور شکیل آفریدی کے معاملات پر بات کر رہا ہے شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی پر کوئی اعتراض نہیں، مسئلہ واشنگٹن میں موجود بھارتی لابی کی جانب سے کھڑا کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایف 16 طیارے آپریشن ضرب عضب میں کامیابی سے استعمال کیے گئے ٗپاکستان کو ان طیاروں کی فروخت روکنے کا مطلب پاکستان کی کوششوں سے انکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہے اور اس کے خلاف پاکستانی عدالتوں میں کیس ہیں ‘کسی بھی قوت کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ عالمی سطح پر بہت اہم ہے ‘ 80 کی دہائی میں افغانیوں کی بڑی تعداد پاکستان میں آئی اور اب تک وہ پاکستان میں ہیں‘ افغان مہاجرین کی واپسی اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جو اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے دفاعی سازو سامان حاصل کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…