اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صلاح الدین نے اہلیہ کے اثاثے چھپانے کے الزام میں لیگی رہنماء اور رکن اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائرکردی۔یہ درخواست صلاح الدین نے وکیل چوہدری فیصل کی وساطت سے دائرکی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ این اے 21سے منتخب رکن اسمبلی صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے ڈکلیئرنہیں کیے لہٰذا ان کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نااہل قراردیاجائے ۔درخواست دائرکرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے درخواست گزار وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی نہ کی تو ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے ، قومی مفاد میں پٹیشن دائرکی گئی ٗ آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت کیپٹن صفدر نااہل ہیں اور آئین پر عمل درآمد کی کوشش کی گئی ۔