اسلام آباد(این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے کہاہے کہ فقیر آدمی ہوں ٗ پاگلوں میں پھنس گیا ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعجازشاہ نے کہاکہ فقیرآدمی ہوں ٗ آگیاہوں ٗ پاگلوں میں پھنس گیا ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ زرداری کو منوں ٹنوں کے حساب سے دعائیں دے چکاہوں ٗ خود وظیفہ کرتاہوں ٗآصف علی زر داری ابھی اپوزیشن میں ہیں ٗ اللہ پاک زرداری کیلئے بہترکرے ۔پیراعجازشاہ نے کہاکہ رمضان میں نبیؐ کی خدمت میں جاؤں گااور دیکھوں گا، جوبہترہو۔