کراچی (این این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ قتل کا عام مقدمہ ہے ۔اس لیے سیشن عدالت میں منتقل کیا جائے ۔عدالت نے زہرہ شاد قتل کیس اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو 2013میں ڈیفنس میں قتل کیا گیا تھا ۔مقدمے میں سیاسی جماعت کے 5کارکن گرفتار ہیں ۔