ہٹیاں بالا(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 18مئی کومظفرآباد میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گئے اس حوالہ سے آزادکشمیر بھرسمیت ضلع ہٹیاں بالا میں قائدپاکستان عمران خان کی آمدپر کارکنان کی بڑی تعداد ضلعی صدراخلاق خان،اورچوہدری محمداسحاق طائرودیگرکی قیادت میں عظیم الشان ریلی کی شکل میں مظفرآباد جلسہ گاہ میں شریک ہوگئی اس حوالہ سے کارکنان سے رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے اور اس حوالہ سے تمام ترانتظامات بھی مکمل کرلیئے گئے ہیں ،ضلعی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق 18مئی کے جلسہ میں تمام ضلعی ،تحصیل،یوسی،وارڈز،خواتین،یوتھ،آئی ایس ایف کے قافلے ہٹیاں بالا سے ریلی کی شکل میں مظفرآباد پہنچیں گئے ضلعی تنظیم کی جاب سے تمام کارکنان کودعوت دی گئی ہے کہ وہ اس جلسہ عام میں شریک ہوکر قائدپاکستان عمران خان کا پرتپاک استقبال کریں۔