اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اگلے وزیر اعظم کے بارے معلوم ہے مگر ابھی میں زبان نہیں کھولنا چاہتا ، تفصیلات کیمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ مگر ابھی یہ بتانے کا وقت نہیں آیا ۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما اپنی سیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں ۔