سانگھڑ (آئی این پی) تھر کی ریتیلی زمین پر آج کل زہریلے سانپوں کا راج ہے ، جہاں ایک ماہ کے دوران 114افراد کو یہ زہریلے سانپ اپنا نشانہ بنا چکے ہیں۔صحرا تھر میں پڑنے والی شدید گرمی نے زہریلے سانپوں کو بلوں سے نکلنے پر مجبو ر کردیا ہے، جس سے سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں بھی تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ صحت تھر پارکر کے مطابق اپریل کے مہینے میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں زہریلے سانپو ں کے کاٹنے کے واقعات کے نتیجے میں 114افرادکو علاج کے لئے لایا گیا۔رواں سال کے ابتدائی4ماہ میں مجموعی طور پر 260 کیس رپورٹ ہوئے۔تھر کے صحرا میں سانپوں کی50 سے زائد زہریلی نسل کی اقسام پائی جاتی ہیں۔