منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

کر پشن اور پانامہ لیکس ،عمران خان نے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ (ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دیں ان سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے‘کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک ختم نہیں ہوگی ‘میں باہر سے پیسہ پاکستان لیکر آیا مگر نوازشریف اورانکی فیملی پیسہ پاکستان سے باہر لیکر گئی ہے جسکا ان کو حساب دینا ہوگا ‘نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہ دیا تو اپوزیشن کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ۔ وہ تحر یک انصاف کے راہنما چوہدری محمدسرور کے ہمراہ لندن میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ میرے دامن صاف ہے اس لیے (ن) لیگ والوں کے ہاتھوں کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا بلکہ انکی کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف سڑکوں سمیت ہر فورم احتجاج جاری رکھے گے اور کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک ختم نہیں ہوگی بلکہ آنیوالے دنوں میں ا س میں مزید تیز آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے لوگوں کو بلیک میل کر نے کی بجائے جسکے خلاف بھی انکے پاس ثبوت ہے اسکے خلاف ایکشن لیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے تحر یک انصاف کی آواز کو دبا سکتی ہے توا یسا کیسی صورت نہیں ہوگا اور ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…