بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کا ڈراپ سین،امریکہ اصل مقصد زبان پر لے آیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تب تک پاکستان کو فوجی امداد دینے کیلئے تیار نہیں ہے جب تک پاکستان قبائلی علاقوں میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ کی ترجمان الزبتھ ٹریڈو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگرس کے اہم ترین ارکان پاکستان کو مطلوبہ کارروائیاں کرنے تک فوجی امداد دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ امریکہ نے پاکستان کو دوٹوک انداز میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں سے آگاہ کردیا ہے اور پاکستان کو اچھی طرح پتا ہے کہ اس گروہ کے خلاف کیا اقدامات اٹھانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان شدت پسند گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرے گااور اگر پاکستان ایسا کرتا ہے تو ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…