جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شوکت خانم اسپتال کا خیرات کا پیسہ ،خواجہ آصف نے سنگین ترین الزام عائد کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ ( آئی این پی ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیز کا شور مچانے والے خود آف شور کمپنی کے مالک نکلے ، عمران خان نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنی بنائی ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شورکمپنی بنائی تھی جس کا اعتراف انہوں نے خود کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آف شور کمپنیز کا شور مچانے والے خود آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں ۔ شوکت خانم اسپتال کا خیرات کا پیسہ بھی آف شور کمپنی میں لگایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف ہتک عزت کا 10 ارب کا دعویٰ کر رکھا ہے ۔ عمران خان کے میرے خلاف دعوے کے مطابق آف شور کمپنیز غیر قانونی نہیں ۔ خواجہ آصف نے کہ اکہ عمران خان کے بیانات میں جھوٹ اور تضاد ہے ۔ ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اخراجات کہاں سے چلاتے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اب تیر اکیا ہو گا کالیا والا ٹویٹ خود کو پاک دامن تصور کرنے والوں کے لئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو متنازعہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے ۔۔۔۔(م د

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…