جڑانوالہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آف شور کمپنی میں نام آنے پر عمران خان کو قومی اسمبلی میں جواب دینا ہوگا،آف شور کمپنیوں کے سب سے زیادہ مالکان پی ٹی آئی میں ہیں اسیلئے اپوزیشن پانامہ پیپرز کی تحقیقات نہیں چاہتی۔اتوار کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آف شور کمپنی میں نام آنے پر عمران خان کو اسمبلی میں جواب دینا ہوگا۔پانامہ پیپرز میں نام آنے پر عمران خان اپنا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آف شور کمپنیوں کے سب سے زیادہ مالکان پی ٹی آئی میں ہیں اسیلئے اپوزیشن پانامہ دستاویزات معاملے کی خود تحقیقات کروانا ہی نہیں چاہتی کیونکہ تحقیقات میں سب سے زیادہ اپوزیشن کے لوگ پھنسیں گے۔