لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکومت کو اپوزیشن کی بات سننا ہوگی ورنہ حالات خراب ہوں گے ‘ہم حکومت کے خاتمے نہیں شفاف تحقیقات کی بات کرتے ہیں ‘بلاول بھٹو کے متحر ک ہونے سے پارٹی بھی فعال ہو رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کا پار لیمنٹ میں آنا خوش آئند ہے مگر انکو اپوزیشن کے سوالوں کا مکمل جواب بھی دینا ہوگا کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوں گا تو اپوزیشن احتجاج پر مجبور ہو جا ئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہو ریت کو سپورٹ کیا اور آئندہ بھی کر یں گے لیکن اگر حکومت ملک میں ون مین پالیسی کے تحت حکومت کر یگی تو یہ جمہو ریت اور ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا حکومت کی اپوزیشن کی آواز بھی سننا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ پانامہ لیکس کے معاملے ایک موقف اختیار کیے ہوئے ہیں حکومت کو ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے وعدے بھی پورے کر نا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں فعال ہو رہی ہے اور آنیوالا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا اور بلاول بھٹو خود پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں اور رابطے کر یں گے ۔