بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ہالی ووڈ سے بڑی آفر،علی حیدر گیلانی نے بالآخرر وعدہ کرہی لیا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) ہالی وڈ میں علی حیدر گیلانی کی زندگی پر فلم بنانے پر غور شروع ہو گیا۔ معرو ف امریکی فلم ڈائریکٹر اسٹیون سپیل برگ نے علی حیدر گیلانی سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔علی حیدر گیلانی نے القاعدہ کی قید میں تین سال کیسے گزارے۔ ان دیکھے لمحات کو فلم کی صورت منظرعام پر لانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ ہالی ووڈ کے معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر نے علی حیدر سے رابطہ کر لیا۔ اسٹیون سپیل برگ نے الیکشن مہم کے دوران ڈرامائی انداز میں اغوا ہونے والے حیدر گیلانی سے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے ان کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی اور ملاقات کا وقت مانگا۔افغان اور نیٹو فورسز کے مشترکہ آپریشن میں افغانستان سے رہائی پانے والے علی حیدر گیلانی نے فوراً حامی تو نہیں بھری لیکن سوچ بچار کے بعد جواب دینے کا وعدہ کیا۔ صحافیوں سمیت اغوا کے ہائی پروفائل کیسز پر پہلے بھی فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…