لندن( آئی این پی ) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئیجس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،پانامہ لیکس کی تحقیقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے درمیان لندن میں ایک تقریب کے دوران ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال،پامانہ لیکس کے انکشافات اور تحقیقات سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔