جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

علماء نے اہم ترین وفاقی وزیر کوتوہین نبوت کامرتکب قراردیدیا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک )کل مسالک’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل مذہبی جماعتوں کے راہنما پیر سلمان منیر،مفتی سیف اللہ قاسمی،مولانا غلام حسین نعیمی، مولانا عبد اللہ روپڑی، علامہ وقار حیدر نقوی،مولانا محمد اسلم ندیم،مولانا محمد نعیم بادشاہ، مفتی عاشق حسین،مولانا الطاف الرحمن،حافظ حسین احمداور ڈاکٹر شاہد نصیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں عمران خان کو آف شور کمپنیوں کے ’’باوا آدم ‘‘کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پرویز رشید کے منہ میں یہود و ہنود کی زبان ہے اور وہ اسلام کی مقدس شخصیات کے بارے اول فول بکتے رہتے ہیں وزیر موصو ف قادیانیت نواز شہریت کے حامل ہیں اور آج تک انہوں نے اپنے قادیانی ہونے کی تردید بھی نہیں کی مذہبی جماعتوں نے پرویز رشید کو موجودہ دور کا ابو جہل قرار دیا اور کہا کہ وہ پیغمبر اسلام کے بارے نازیبا الفاظ پر توبہ کریں علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ قرآن و سنت اور 73ء کے آئین پاکستان کے تحت اللہ تعالیٰ کے کسی بھی نبی کی اشارتااور کنایتا توہین ایک ناقابل معافی جرم ہے ۔کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو اللہ کے سچے نبی آدم ؑ سے منسوب الفاظ سے باوا آدم کہنا صریحاً توہین نبوت کے زمرے میں آتا ہے جدِ آدم حضرۃ آدم ؑ صفی اللہ ،اللہ تعالیٰ کے پہلے سچے نبی اور خلیفتہ اللہ ہیں پرویز رشید اپنے ان بیان پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کی اسلام دشمن ہرزہ سرائیوں کیخلاف نہ صرف ایک وائیٹ پیپر شائع کیا جائے گا بلکہ دینی و مذہبی جماعتیں انکی برطرفی کا مطالبہ لیکر ملک گیر احتجاج اور مظاہرے کرینگی اور بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…