سوات(آئی این پی)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.1ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 90کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا جس کے باعث لو گ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ،زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیاہے۔