لاہور( این این آئی )سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آپشنز کم ہورہے ہیں،اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم کر نا ہی پڑیگا ،موجودہ حکمران ملک میں کر پشن اور بدعنوانی کے ’’بانی ‘‘ہیں ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہر کوئی اپنے حق کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے ،ہم پنجاب ٹیچرز یونین کے جائز مطالبات میں انکے ساتھ ہیں،حکمرانوں کے بجلی کے منصوبے کاغذوں کے سواکہیں نظر نہیں آتے۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔(ن) لیگ کی حکومت اگر ملک میں جمہو ریت کی حامی ہے تو انکو چاہیے وہ ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور اپوزیشن کے تمام مطالبات کو تسلیم کر لیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین کے جائزمطالبات کو تسلیم نہ کر کے حکمران تعلیم دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں اور تحر یک انصاف پنجاب ٹیچرز یونین کے ساتھ ہے پنجاب حکومت انکے تمام مطالبات فوری منظور کر یں ۔