بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

8 لاکھ نئی ملازمتیں،حکومت نے عوام کو نئی آس دلادی

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چین پاک اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پاکستان میں ملازمتوں کے 8 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ،اس منصوبے کے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائدحاصل ہوں گے ،یہ منصوبہ پاکستان کے تمام علاقوں کے لئے ترقی لائے گا، توانائی کے منصوبوں کو پہلے مرحلے میں ترجیح دی گئی ہے، ٹرانسپورٹ کا جدید انفراسٹرکچر پاکستانی معیشت کو عالمی مسابقت کے لئے تیار کرے گا ،پاکستان اپنے محل وقوع ، کم پیداواری لاگت اور چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پید ا کر سکتا ہے۔وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور سیاسی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ایک ہی صفحے پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہے، چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشنز لائنز کے بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ تھر میں 6600 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ چینی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان معدنیات ، زراعت ، انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی ، اور صنعتوں کے شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں ، چینی تجربہ اور ٹیکنالوجی اور پاکستان کا محل وقوع اور کم پیداواری لاگت ملکر اقتصادی انقلاب لا سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ راہداری منصوبہ بلوچستان اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں میں معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…