ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں حکومت کا خاتمہ،ن لیگ کے وفاقی وزیر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) 2018ء کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں حکمرانی کے خواب دیکھنے والے کہیں خیبر پختوانخواہ سے بھی ہاتھ نہ دھو بیٹھیں اور عمران خان کی سیاست تحریک انصاف کو اسی طرف لے کر جارہی ہے۔-وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے آف شور کمپنیوں کے معاملے پر جتنی دُھول اڑائی وہ واپس انکے اپنے ہی سر میں پڑی ہے ،پشاور کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے پی ٹی آئی کی سیاست اورصوبائی حکومت کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،وزیر اعظم آج پارلیمنٹ میں آکر اپنا بھرپور موقف پیش کریں گے ۔ ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی پریس کانفرنسز میں کہتے تھے کہ اگر آف شو ر کمپنیوں کے حوالے سے میرا نام آتا تو میں اپنے گھر سے باہر نہ نکلتا لیکن وہ تو آج بیرون ملک فنڈنگ کرتے پھر رہے ہیں۔ عمران خان جس عمر کو پہنچ چکے ہیں اب اس میں کس طرح انہیں سیاست کی الف ب سکھائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے ۔وہ ہماری توجہ ملک و قوم کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی منصوبوں سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ہم نہ صرف انکے کھولے گئے محاذ پر ان کا سیاسی طور پرڈٹ کر مقابلہ کریں گے بلکہ اپنے وعدے کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں حکمرانی کے خواب دیکھنے والے کہیں خیبر پختوانخواہ سے بھی ہاتھ نہ دھو بیٹھیں اور عمران خان کی سیاست تحریک انصاف کو اسی طرف لے کر جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…