اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان اور حسین نواز کی کمپنیو ں میں فرق ہے ، عمران خان نے کاؤنٹی کھیل کر فلیٹ لیا تاہم عمران اور حسین نواز دونوں ثابت کریں، آغاز وزیراعظم سے کیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز نے کہا کہ اگر حسین نواز وزیراعظم کے بیٹے نہ ہوتے تو کیا کوئی ان کو 100 ڈالر دیتا، عمران خان نے خود کو رضاکارانہ طورپر پیش کیا ہم نے یہ کہا ہے کہ آغاز نواز شریف اور ان کے بچوں سے کیا جائے ۔ چیف جسٹس کے خط سے ہمارے موقف کی تائید ہو گئی ہے، ہم کہتے تھے 1956 کا ایکٹ ٹھیک نہیں، یہ سول جج کے اختیارات دیتا ہے ، پانامہ پیپرز میں آنے والے 630 نام چیف جسٹس کوبھیج دیئے جائیں۔