بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد کا جلسہ،تحریک انصاف نے بالآخر وہ اعلان کرہی دیا جس کا سب کو انتظارتھا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک )20مئی کو جلسہ فیصل آباد دھو بی گھاٹ میں ہو گا ‘ پنجا ب حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپنے ریاستی اوچھے ہتھکنڈے بند کر ے،تحریک انصاف کا اعلان، پاکستا ن تحریک انصاف پنجا ب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کا ایک ساتھ احتسا ب ہونا چاہیے ، بیرون ملک دولت کما کر واپس ملک میں لانے والے اور ملک سے دولت لو ٹ کر با ہر لیکر جانیوالو ں میں زمین آسما ن کا فرق ہے، عمر ان خا ن نے کو ئی قانو ن نہیں ٹو را نواز شریف نے لا قانو نیت کی ہے ،غریب عو ام کے ٹیکسو ں کا پیسہ لو ٹ کر شریف خاندان نے اربو ں روپے کی جائیدادیں بنا ئی ہیں۔ گزشتہ روز لاہور اور فیصل آبا د میں میڈ یا کے نما ئند ؤ ں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ جتنا مر ضی نواز شریف ادھر اُ دھر‘ بھا گ لیں قو م کو جواب دیناہو گا بڑی بڑی بھڑکیں لگانے والے عابد شیر علی اور رانا ثنا ء اللہ فیصل آباد کی عوام کو آج تک پینے کا صاف پانی نہیں میسر کر سکے ۔ 20مئی کے جلسے میں فیصل آباد کی تاجر برداری ‘ مزدوروں محنت کشو ں ‘ خواتین ‘ڈاکٹرز‘وکلا ء اور نوجوانو ں کو دعوت دیتا ہو ں کہ وہ شرکت کریں ‘ 20مئی کو فیصل آباد کے دھو بی گھاٹ میں انسانو ں کا سمند ر ہو گا فیصل آباد کی انتظا میہ کا راویے قابل مذمت ہے جلسے کی اطلاع دینے کے باوجود فیصل آباد کی ضلعی انتظا میہ تحریک انصاف کے سا تھ تعاون نہیں کر رہی اور میں یہ بات واضح کر دیتا ہوں کہ 20مئی کو جلسہ فیصل آباد دھو بی گھاٹ میں ہو گا ‘ پنجا ب حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپنے ریاستی اوچھے ہتھکنڈے بند کر ے ۔پنجا ب حکومت کی ایما پردھو بی گھاٹ گراؤنڈ کو تالے لگائے ۔ انہو ں نے کہا کہ پر ویز رشید 6سال لندن میں رہے ہیں قوم کو بتا ئیں کہ وہاں کاروبار حرام کر تے رہے یا حلال ؟نواز شریف ہمیشہ پاکستا ن کی بدنامی کا باعث بننے۔ فیصل آباد کے جلسے میں پانامہ لیکس کے مسئلے میں عوام کو اعتما د میں لیں گے ‘ تحریک انصاف کا موقف واضح ہے کہ سب کا بلا تفریق احتسا ب کیا جائے ۔اعجاز احمد چوہدری نیشبیر سیا ل اور پارٹی کے مقامی رہنما ؤں کے ہمراہ دھو بی گھا ٹ جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔اعجاز احمد چوہد ری نے کہا کہ پنجا ب حکومت اپنی آمرنہ پالیسیاں ترک کرے تحریک انصاف اساتذہ کے تما م مطالبات کی حمایت کر تی ہے اور مطالبہ کر تی ہے کہ پنجا ب حکومت فی الفور سرکا ری سکولو ں کے نجکاری کے فیصلے کو واپس لے ۔ تحریک انصاف اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پنجا ب حکومت اساتذہ کے معاشی قتل سے باز رہے سرکاری سکولو ں کی نجکاری پنجا ب حکو مت کی پالیسی عوام دشمنی پر مبنی ہے ۔ تحریک انصاف پنجا ب حکومت ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…