لاہور(آن لائن) محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق جنوب مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم لاہور،ساہیوال،راولپنڈی،اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے