اسلام آباد (آئی ا ین پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 2002ءکے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آگئیں‘ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں صرف لندن کا فلیٹ ظاہر کیا‘ آف شور کمپنی نہ ظاہر کی۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ عمران خان نے 2002 کے انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں آف شور کمپنی ظاہر نہیں کی اور صرف لندن کا فلیٹ ظاہر کیا۔ کاغذات نامزدگی میں نیازی سروسز لمیٹڈ کو بطور اثاثہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ لندن کا فلیٹ نیازی سروسز لمیٹڈ کی ملکیت اور 2003ءمیں فروخت کیا گیا تھا۔