کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے انٹر کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں 1971ءمیں سانحہ مشرقی پاکستان اور پاک بھارت جنگ کے حوالے سے شیخ حسینہ واجد حکومت کے مو¿قف کی ترجمانی اور بھارت کی مدد سے قائم تنظیم مکتی باہنی کے لیے نرم گو شے کا اظہار انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور اس مضمون کو کتاب سے حذف کر کے نئی کتاب شائع کرانے کا حکم دیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کے نام ایک خط تحریر کیا ہے اور اس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ کتاب میں سقوطِ ڈھاکہ کے موقع پر مشرقی پاکستان میں پاکستان کی سالمیت اور متحدہ پاکستان کے حق میں جدو جہد کر نے اور قر بانیاں دینے والوں کے کردار کو بھی اُجاگر کیا جائے اور شیخ حسینہ واجد حکومت کی طرف سے آج اسلام اور پاکستان سے محبت کر نے والوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور پھانسیوں کا جو سلسلہ جاری ہے اس کی بھی مذمت کی جائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ اس امر کی بھی تحقیقات کرائی جائے کہ یہ مضمون جو کتاب کے صفحہ نمبر 59پر موجود ہے کس کی مرضی اور منظوری سے نصاب میں شامل کیا گیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہستم ظریفی یہ ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے انٹر کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ”1971ءکی پاک بھارت جنگ“ کے حوالے سے جو مضمون شائع کیا گیا ہے اس میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت اور بھارت کی مدد پر قائم کی گئی تنظیم مکتی باہنی کے لیے نرم گوشہ اختیار کیا گیا ہے اور ان کے مو¿قف کو پیش کیا گیا ہے ۔اس مضمون میں حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے کردار کو بھی منفی انداز میں بیان کیا گیا ہے اور یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا ۔اسی صورتحال کے باعث وہاں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے تعلیمی نصاب کے اندر اس طرح کے مضمون کی اشاعت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے ۔جو پاکستان کے قومی مو¿قف کے بھی خلاف ہے ۔سندھ حکومت کی نگرانی اور سرپرستی میں نصاب کی کتاب میں متحدہ پاکستان کے تحفظ اور سالمیت کی خاطر جدو جہد کر نے والوں کے حوالے سے مذکورہ مندرجات کی اشاعت سے ملک بھر کے عوام کے احساسات و جذبات مجروح ہو ئے ہیںاور بالخصوص موجودہ صورتحال میں عوام کے اندر شدید غم و غصہ پیدا ہوا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ صورتحال کو خراب ہونے سے پہلے ہی ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔
پاکستانی نصاب میں بنگلہ دیش کی حمایت، ملک کی اہم شخصیت نے آواز اٹھا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































