جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کیس، دوران تفتیش ایک اور بڑا معاملہ بھی سلجھا لیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس کی سماعت کے دوران اہم گواہ راحیل شاہنواز کا ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف بیان ریکارڈ کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس کی سماعت کی گئی، دورانِ سماعت ضیا الدین اسپتال آڈٹ فرم آفیسر اور اہم گواہ راحیل نے عدالت میں جج کے روبرو پیش ہوکر اسپتال سے متعلق اہم بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔راحیل شاہنواز نے عدالت کو بیان دیا کہ ضیا الدین اسپتال فلاحی ادارہ نہیں بلکہ تجارتی اسپتال ہے، اسپتال کو ملنے والا فنڈ فلاحی کاموں کے لئے خرچ نہیں کیا گیا۔گواہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اسپتال کو فلاحی کاموں کی مد میں ملنے والے پیسے تجارتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم حسین نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہ نے جو بھی بولا وہ سچ ہے، نیب جتنا سچ کو دبائے گا اتنا ہی سچ سامنے آئے گا۔ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلے کیے جائینگے، کیس کی مزید سماعت اکیس مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے چھ مئی کو احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین پر دررِ وازارت میں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گیس اور پیٹرولیم کے ٹھیکے جاری کرنے کے حوالے چونسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فردِجرم میں مزید کہاگیا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے اپنے دورِ وزارت میں مصنوعی گیس کی قلت پیدا کی جس کے باعث کھاد دوسرے ملک سے درآمد کر کے مہنگے داموں فروخت کی گئی، جس سے ملکی خزانے کو چار سو باسٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…