بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

آف شور کمپنی کے اعتراف کے بعد ایک اور بڑا سکینڈل،1987ء میں عمران خان نے کیا،کیا؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لند ن میں آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد 1987میں غلط بیانی کرلاہور میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی کوٹے سے ایک کنال کا پلاٹ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،عمران خان نے اس وقت موقف اختیار کیا تھاکہ انکے پاس پاکستان میں کوئی جائیداد یا پلاٹ نہیں ،اس لیے اسے سرکاری کوٹے سے پلاٹ الاٹ کیا جائے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کی سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق 1987میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعلی میاں محمد نوازشر یف سے پلاٹ دیے جانے کی درخواست کی تھی جسے وزیراعلی نے منظور کرلیا۔اس وقت کے سیکرٹری ٹو وزیراعلی نوید احسن کی طرف سے جاری لیٹر میں کہا گیا تھا کہ چیف منسٹر نے اپنے صوابدیدی کوٹے سے عمران خان کو فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کنال کا پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دی ہے اس لیٹر کی ایک کاپی عمران خان کے نام بھی جاری کی گئی ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کی سامنے آنے والی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو4اپریل1987کو فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ایک کنال کا پلا ٹ الاٹ کیا گیا ہے جس کا نمبر 11 ہے اور و ہ بلاک ڈی میں واقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لند ن میں آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد 1987میں غلط بیانی کرلاہور میں وزیراعلی کے صوابدیدی کوٹے سے ایک کنال کا پلاٹ حاصل کیا تھا۔عمران خان نے اس وقت موقف اختیار کیا تھاکہ انکے پاس پاکستان میں کوئی جائیداد یا پلاٹ نہیں ،اس لیے اسے سرکاری کوٹے سے پلاٹ الاٹ کیا جائے۔واضح رہے کہ 1987میں میاں محمد نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے جنھوں نے عمران خان کو ایک کنال پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ اس وقت کے سیکرٹری ٹو وزیراعلی نوید احسن مختلف محکموں میں اعلی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور انھیں مشرف دور میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر چیئرمین نیب بنایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…