لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا گھر یلو اور کمرشل پلاٹس پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ ’آئندہ مالی سال سے محکمہ ایکسائز کو سالانہ1ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائزنے گھر یلو پلاٹس پر سالانہ1ہزار اور کمرشل پلاٹس پر سالانہ1500روپے ٹیکس لگایا جا ئیگا جبکہ پلاٹس خر ید نیوالوں سے بھی ٹیکس وصول کیا جا ئیگا جسکے ذریعے محکمہ ایکسائز کو سالانہ1ارب کی آمد ن ہوگی اس حوالے سے محکمہ ایکسائزسمری منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا ارسال کر دی ہے ۔