کراچی (نیوزڈیسک )آخری راؤنڈ شروع؟ ایم کیو ایم کے بڑے بڑے زِد میں آگئے، متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے میں فاروق ستار ، کنور نوید جمیل ، خالد مقبول صدیقی ، رؤف صدیقی ، وسیم اختر سمیت 10 رہنماؤں کونامزدکیا گیاہے،تھانہ بریگیڈ کی حدود میں شاہراہ قائدین پر12مئی کوجلسے کے دوران ایم کیو ایم کے قائد اور دیگررہنماؤں نے تقریروں میں حساس اداروں کے افسران کو دھمکیاں دیں، جس بنا پر مقدمہ سرکار کی مدعیت میں بغاوت اور انسداد ہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں ٹیلی گرافک ایکٹ کی دفعہ بھی شامل ہے۔ مقدمے میں فاروق ستار ، کنور نوید جمیل ، خالد مقبول صدیقی ، رؤف صدیقی ، وسیم اختر سمیت 10 رہنماؤں کونامزدکیا گیاہے ۔ مقدمے میں بغاوت اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم نے 12 مئی کو شاہراہ قائدین پر بغیر اجازت کے جلسہ کیا تھا جس میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا تھا۔